Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خاتون چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نوکری چھوڑ کر’’دھوبن‘‘ بن گئی ! |

خاتون چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نوکری چھوڑ کر’’دھوبن‘‘ بن گئی !

نئی د ہلی : بھارت کی خاتون چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ 20 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر ’’دھوبن ‘‘ بن گئی ، لانڈری کا کاروبار شروع کردیا۔
وزیٹنگ کارڈ پر سی اے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) لکھا ہوتا ہے۔ ریاست راجستھان کے علاقے اُدے پور سے کی 34 سالہ اپیکشا سنگھوی نے پہلی ہی کوشش میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا امتحان پاس کیا۔دس سال تک نامور اداروں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کیا اور پھر 2021 میں بیس لاکھ روپے سالانہ کے پیکج کے ساتھ نوکری چھوڑ کر لانڈری شروع کی۔
ان کے رشتہ داروں میں بھی بہت سے لوگ سی اے ہیں۔ اپیکشا اپنے سسرال اور اپنے شوہر کی طرف سے پہلی خاتون ہیں جو اپنا کاروبار کرتی ہیں۔ اپیکشا کے فیصلے نے ان کے خاندان، جاننے والوں اور دوستوں کو حیران کر دیا لیکن اپیکشا نے تقریباً دو سال میں لانڈری کا کام بڑھا کر اپنے فیصلے کو درست ثابت کیا اور سب کو حیران کردیا۔ لانڈری میں آٹھ خواتین سمیت 30 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔
ان کے پاس کپڑے لے جانے کے لیے دو گاڑیاں ہیں۔اپیکشا سنگھوی کا ساڑھے چار سال کا بیٹا ہے۔شروع میں صرف پانچ کلائنٹس تھے لیکن، آج ہمارے پاس ادے پور میں پچاس ہوٹل ہمارے کلائنٹس ہیں۔
اپیکشا کہتی ہیں کہ اگر گھر والوں کی طرف سے تعاون نہ ہوتا تو یہ کام کرنا مشکل ہو جاتا۔