Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بادلوں نے دستک دے دی، کراچی میں 3روزتک رم جھم کا امکان! |

بادلوں نے دستک دے دی، کراچی میں 3روزتک رم جھم کا امکان!

کراچی : شہر قائد کے رہنے والے ہوجائیں ہوشیار، بارش برسانے والے بادلوں نے دستک دے دی ،شہر میں تیز اورقدر ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بدھ سے 30 مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیاہے، اس سسٹم کے اثرات ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ےہ سسٹم کے باعث 29 اور30مارچ کو کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔
جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو،جامشورو،سکھر،خیرپور،گھوٹکی، کشمور، سانگھڑ،تھرپارکر، بدین اورٹھٹھہ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی اور اولے بھی پڑیں گے۔