Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کسی تنقید کی پروا ہے نہ عوام میں جانا چھوڑوں گا:گورنرسندھ |

کسی تنقید کی پروا ہے نہ عوام میں جانا چھوڑوں گا:گورنرسندھ

کراچی: گورنرکامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے سے انکے مسائل سے آگاہی ملتی ہے کسی تنقید کی پروا ہے نہ عوام میں جانا چھوڑوں گا،عوام کے مسائل متعلقہ اداروں کے علم میں لاتا رہوں گا،انہوں نے کہا کہ عام افراد رمضان کے تمام دن گورنرہاؤس میں افطارکیلئے آسکتے ہیں۔
انہوں نے رمضان المبارک کی چھٹی سحری برنس روڈ فوڈ سٹریٹ پرکی،مشہورکباب ہاؤس پرگورنرسندھ کو اپنے درمیان پاکرعوام حیران رہ گئے،گورنرنے کہا کہ کراچی معاشی شہرہے اس میں امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں،دو گھنٹے سے روڈ پرموجود ہوں،کباب ہاؤس پرموجود شہریوں کا کہنا تھا کہ گھٹن کے اس ماحول میں گورنرکو اپنے درمیان پاکربہت خوش ہیں۔
علاوہ ازیں گورنرسے بوہری کمیونٹی کے 5 رکنی وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔