کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت بابل رند اور ریاست کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ ملزمان کے قبضہ سے پستول ، موٹر سائیکل اور 2 مسروقہ موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔