Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 مںظور کر لیا |

قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 مںظور کر لیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 اتفاق رائے سے مںظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری بعض ترامیم کے ساتھ دی گئی،بل کے تحت چیف جسٹس کا از خود نوٹس کا اختیار ختم کرنے کی تجویز ہے۔
بل کے مطابق آئینی تشریح کے کیسز پر ججز کمیٹی 5 ارکان سے کم پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دے گی۔
محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ اس بل کا اطلاق گزشتہ تاریخوں سے کیا جائے تاہم نوید قمر نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ایسا اقدام نہ کریں الزام آئے گا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے اقدام کر رہے ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اس بات کو ججز پر ہی چھوڑ دیا جائے تو بہتر ہے،بل میں تین ترامیم تجویز کی گئی ہیں،نئی ترمیم کے تحت آئینی،قانونی امور میں بینچ کم سے کم پانچ ججز پر مشتمل ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے انتخابات اور عدلیہ سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کی،قراردار میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں،انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی تائید کی گئی۔
الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔
حکومت نے عدلیہ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کے حوالے سے بھی قرارد پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان عدلیہ کی مقننہ میں مداخلت کو مستر د کرتا ہے،ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔