کراچی :جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت رہا کر دیا۔
عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔
حسان نیازی کے وکیل عامر منصوب قریشی نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے قبل محکمۂ داخلہ سندھ سے اجازت نہیں لی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے والد نے مقدمہ ختم کرنے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے فوری نوعیت کی درخواست معمول کے مطابق دفتر میں دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کہا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست کی سماعت کل ہو گی، ہم پر کام کا کافی بوجھ ہے۔
حسان نیازی کے والد نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ختم کیا جائے اور سندھ پولیس سے مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے۔