لاہور : نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں شیڈول میچز کو پھر سے تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے جبکہ پنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔
زیرِ غور شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی جبکہ باقی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔
سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور میں ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے
کیا پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈل تبدیل ہونے والا ہے ؟
