Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرکاری اسکول خالی کرانے کاخدشہ،اساتذہ، والدین اورطلبا کااحتجاجی مظاہرہ | زرائع نیوز

سرکاری اسکول خالی کرانے کاخدشہ،اساتذہ، والدین اورطلبا کااحتجاجی مظاہرہ

کراچی :کراچی کے علاقے سولجر بازار کے سرکاری اسکول کو خالی کرانے کے خدشے کے پیشِ نظر اساتذہ، والدین اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سات سو سے زائد طلبات کا مستقبل خطرے میں جبکہ ڈی او ایسٹ نے کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
جوفلہرسٹ گورنمنٹ اسکول ایک بار پھر خالی کرانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اساتذہ، طلباء اور والدین کا اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے وزیر تعلیم سے اسکول خالی کروانے کے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ محکمہ تعلیم حکام اور انتظامیہ کے مطابق سولجز بازار کے واحد سرکاری اسکول میں سات سو طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم 90 سالہ قدیم اسکول کی بندش رکوانے کے لئے عدالت جائیں گے۔ 2017 میں بھی ہمیں عدالت سے ریلیف ملا تھا۔ پراپرٹی کے اصل مالکان بیرونِ ملک ہیں، ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ کوئی کاغذات میں مبینہ طور پر جعل سازی کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
اس موقع ڈی او ایسٹ شہانا پروین نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہاکہ ہمیں رات کو اسکول خالی کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم موصول ہوا لیکن عملدرآمد کے لئے آج بیلف یا پولیس نہیں آئی۔ہمارے لیے عدالت حکم کسی بم سے کم نہیں تھا۔ہم بلڈر کے خلاف کورٹ جائیں گے اور اسٹے لیں گے جو اسکول ختم کرنا نہیں چاہتے ہو سکتا ہے پرائیوٹ پارٹی نے کاغذات میں میں مبینہ طور پر جعلسازی کی ہو۔۔