Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ساتویں ہیٹ ٹرک , میسی کے 100 انٹرنیشنل گول مکمل |

ساتویں ہیٹ ٹرک , میسی کے 100 انٹرنیشنل گول مکمل

کورڈوبا: ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اپنے 100 بین الاقوامی گول مکمل کرلیے جب انہوں نے کیریبیئن جزیرے کوراکاؤ کی ٹیم کے خلاف فرینڈلی میچ میں 7-0 کی جیت میں اپنی ساتویں بین الاقوامی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ 35 سالہ فارورڈ نے سانتیاگو ڈیل ایسٹرو میں 20، 33 اور 37 ویں منٹ میں گول کئے۔
چیلسی کے مڈفیلڈر اینزو فرنینڈز، ڈی ماریا اور مونٹیل نے بھی ایک، ایک گول کیا۔
اس سے قبل ارجنٹائن نے 42000 سے زائد شائقین کے سامنے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ پریڈ کی۔