Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شاہ لطیف میں ڈمپر نے ماں اور 6 سالہ بیٹے کو کچل دیا، شوہر زخمی |

شاہ لطیف میں ڈمپر نے ماں اور 6 سالہ بیٹے کو کچل دیا، شوہر زخمی

کراچی: کراچی میں ڈمپر نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، شاہ لطیف کے قریب قومی شاہراہ پر ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔
ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا، جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ عظمیٰ زوجہ صدام حسین اور ان کا 6 سالا بیٹا معصوم آزان شامل ہیں۔
لاشیں گھر پہنچنے پر ماتم برپا ہوگیا، علاقہ معززین صدا حسین بلیدی، عبدالقدیر ٹالانی، کبیر جان بروہی اور دیگر نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کیلئے کئی بار انتظامیہ اور این ایچ اے کو درخواستیں دیں تاہم کچھ نہیں ہوا، دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے قانون پر بھی عمل نہیں کیا جارہا۔