کراچی: کراچی پولیس کی مختلف علاقوں سے میں کارروائیاں 4 ڈاکو پکڑے لئے۔شاہ لطیف ٹاون پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی میں 2ملزمان گرفتارکرلیے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے اسلحہ اورموٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے،ملزم آصف اورپرویزجانوروں سے بھرے ٹرک چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے چندروزقبل بھینسوں کے باڑے میں واردات کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جانورچوری کرکے مذبح خانے میں فروخت کردیتے تھے،ملزمان کا گروپ 8 افراد پر مشتمل ہے۔
پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دریں اثناکورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
کورنگی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت بابل رند اورریاست کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے پستول،موٹرسائیکل اور2 مسروقہ موبائل فونزبرآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں سے 4 ڈاکو پکڑے گئے ، اسلحہ برآمد
