کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، ائیرپورٹ، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
علاقوں ابوالحسن اصفہانی روڈ، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ کے اطراف بھی بوندا باندی ہوئی۔بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی کے جنوب میں بحیرہ عرب میں گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں اور بادل ہلکی رفتار سے شہر کی جانب آرہےہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتاہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے مختف علاقوں میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی جا چکی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
