اسلام آباد: نیب کے چیئرمین کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے برابر کر دیے گئے۔اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔
اس ضمن میں وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دے دی ہے-
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت اور اختیارات کیا ہوں گے ؟ نیا نوٹیفکیشن جاری
