Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ میں گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف کیا بڑا ایکشن ہونے والا ہے ؟ |

سندھ میں گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف کیا بڑا ایکشن ہونے والا ہے ؟

کراچی : گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف سندھ میں صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے اینٹی گٹکا، مین پوری و منشیات کمیٹی قائم کردی ہے۔
کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جیز انویسٹی گیشن، آپریشن اور اسپیشل برانچ کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس سندھ پولیس کی رینج وائز کمیٹیاں قائم کرے گی ۔
ان رینج وائز کمیٹیوں میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران مقرر کیے جائیں گے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کمیٹیوں میں ایس پی اسپیشل برانچ بھی شامل کیے جائیں گے۔