Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رات جاگنے کے سوال پر انوشکا نے کیا جواب دیا ؟ جان کر سب حیران ! |

رات جاگنے کے سوال پر انوشکا نے کیا جواب دیا ؟ جان کر سب حیران !

ممبئی : بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے رات کو سونے کا معمول کافی متاثر کُن ہے جسے عقلمندانہ اور صحت مند قرار دیا جا سکتا ہے۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ ان شخصیات کا انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ انڈسٹری سے وابستہ ہونا ہے۔
گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔اس دوران ریڈ کارپٹ پر انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی فیملی کا کوئی ایسا دوست ہے جس کے ساتھ آپ اور ویرات صبح 3 بجے پارٹی کر سکیں؟۔اس سوال کے جواب میں انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ہم میں سے کوئی بھی صبح 3 بجے جاگتا تو ہم ضرور کسی دوست کو کال کر لیتے مگر ہم صبح 3 بجے تک جاگنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم رات جَلدی سو جاتے ہیں۔