Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بھارت ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کے لئے کیا نئے بہانے بنانے لگا ؟ مالی مشکلات کی منطق! |

بھارت ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کے لئے کیا نئے بہانے بنانے لگا ؟ مالی مشکلات کی منطق!

لاہور : ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارت پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے اور اپنی من مانی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔
بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طور پر ممکن نہیں، ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائے گا، اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی۔
بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
بھارتی بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے، پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔ ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جا رہی ہے، پاکستان نے دو ممالک میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز دی، بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔