اسلام آباد: کراچی صارفین کیلئے بجلی مہنگی کیلئے نیپرا نے ابتدائی منظوری دیدی۔
زرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی تھی ،نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ایک روپیہ 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیاہے کہ اضافہ 56 پیسے سے لے کر ایک روپیہ 7 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے، اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہو گا۔