نیو یارک : 50 سال قبل موبائل فون ایجاد کرنے والے سائنسدان مارٹن کوپر نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین ہر وقت موبائل کی اسکرین کو ہی دیکھتے رہتے ہیں، کبھی نظریں ہٹا بھی لیا کریں۔
ایک انٹرویو میں 94 سالہ امریکی انجینیئر مارٹن کوپر جن کو ’بابائے موبائل فون‘ کہا جاتا ہے، نے بتایا کہ آج ہماری جیب میں جو صاف ستھرا آلہ موجود ہے یہ بہت صلاحیت کا حامل ہے اور ایک دن بیماری پر قابو پانے میں بھی مدد دے گا لیکن فی الحال اس نے ہم کو کسی حد تک ’جنونی‘ بنا رکھا ہے۔مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جب کوئی راستے پر چلنے والا موبائل پر نظریں گاڑے چلا جا رہا ہے۔ وہ ذہنی طور پر کہیں اور ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’لگتا ہے جب کچھ لوگ (اسی حالت میں) گاڑیوں کے نیچے آئیں گے تو انہیں احساس ہو گا۔مارٹن کوپر خود بھی ایپل کی گھڑی پہنتے ہیں اور آئی فون کا استعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے میں سمجھ سکتا ہوں کہ میں موبائل کو آج اس طرح سے استعمال نہیں کر سکتا جس طرح میرے نواسے اور پوتیاں پوتے کرتے ہیں۔