اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے سفید رنگ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے وقت ڈاکٹر بیربل گیانی کے ساتھ گاڑی میں اُن کی اسسٹنٹ ڈاکٹر قرۃ العین بھی سوار تھیں، جو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئیں ہیں۔
زخمی ڈاکٹر اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹر بیربل کراچی میونسپل اینڈ پبلک ہیلتھ میں ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور وہ دیڑھ سال قبل ہی ریٹائر ہوئے تھے۔ مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ڈاکٹر ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔