Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا موٹر سائیکل سوار ملزم گرفتار |

خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا موٹر سائیکل سوار ملزم گرفتار

کراچی : کورنگی میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کورنگی نمبر ڈھائی میں گلی سے گزرتی خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل سوار ملزم نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ہراساں کیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پولیس نے خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کورنگی بنگالی کیمپ کا رہائشی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔