کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے لیاری ایکسپریس وے پر فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر بیربل گینانی کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں زخمی انکی اسٹنٹ ڈاکٹر قرت العین کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر بیربل کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے، دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان انکے اہل خانہ کے ساتھ ہے
کراچی میں ڈاکٹر کے قتل پر ایم کیو ایم کا اظہار مذمت
