لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے عمرہ ادا کرلیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حارث رؤف نے خانہ کعبہ کے سامنے سے احرام پہنے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔
حارث رؤف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘۔
رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے پر فاسٹ بولر کی خوشی کا اندازہ ان کی تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔حارث رؤف کی پوسٹ پر محمد نواز، شاداب خان اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی۔