بلوچستان : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی ہے۔
بارشوں کے نتیجے میں گوادر، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں تباہی ہوئی جبکہ مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے چمن میں سیلابی ریلے میں چار افراد بہہ گئے، جن کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ بارشوں کے باعث بولان ندی میں شدید طغیانی ہوئی جبکہ پنجرہ پل کے مقام پر عارضی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس کے باعث زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے ۔
اس کے عالاوہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے ۔
بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔
بلوچستان اور پنجاب میں بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی
