اسلام آباد : عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی اپیل پر سماعت دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی زبان پھسل گئی۔
کہنے لگے عمران خان قتل ہونے سے پہلے عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جس پر سیشن کورٹ کے جج سکندر خان نے حیرانی سے کہا ’’ قتل ہونے سے پہلے؟ کیا بات کر رہے ہیں؟
فیصل چوہدری سے مکالمے میں جج سکندر سلطان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر عدالت میں ملزم کے لئے محفوظ ہو۔
عمران خان کی جانب سے فیصل چودھری سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے
سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت میں تبدیل کر دیئے۔
عمران خان قتل ہونے سے پہلے عدالت میں پیش ہوئے ,وکیل کی زبان پھسل گئی
