کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے حال ہی میں بیٹے کی سالگرہ منائی ہے۔
اس سابقہ جوڑی نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک ایک ساتھ مل کر کاٹا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں مل کر بڑے خوبصورت انداز میں اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ دونوں اپنی خوشی کا اظہا ربھی کر رہے ہیں۔
عمران اشرف نے سابقہ اہلیہ کے ہمراہ بیٹے کی سالگرہ کس طرح منائی؟
