ممبئی : یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی ایک فلم میں بالی وڈ کے دو مشہور جاسوس ’ٹائیگر‘ اور ’پٹھان‘ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
انہیں یش راج سٹوڈیوز کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ جنوری 2024 میں شروع ہوگی۔
یش راج فلمز کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ فلم بنائے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم کی فلم ’پٹھان‘ انڈیا میں اب تک اس سال کی سب سے بڑی فلم ہے جو 130 ملین ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔
شارخ اور سلمان اب کس فلم میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں ؟
