Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی نے اسرائیل سے متعلق کیا وضاحت کردی ؟ | زرائع نیوز

وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی نے اسرائیل سے متعلق کیا وضاحت کردی ؟

اسلام آباد : وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے تجارتی تعلقات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائيل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سياسی مقاصد کے لیے متفقہ مؤقف كو متنازع نہ بنایا جائے۔
ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ایک پاکستانی یہودی جس کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی تھی، اس نے ایک عرب ملک سے پاکستانی اشیاء اسرائیل بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آئی، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ہے، تاہم یہ عمل پاکستانیوں کے لیے قابل تشویش تھا۔
طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دکھ کی بات ہے کہ پاکستانیوں کے متفقہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمٰن کا عمل دخل ہے، اس معاملے کا ذمے دار حکومت، مولانا فضل الرحمٰن یا مجھے ٹہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، تحريک انصاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔