ممبئی : نیٹ فلکس پر مرڈر مسٹری 2 ریلیز ہوگئی۔یہ فلم ایڈم سینڈلر اور جینیفر اینسٹن اسٹارر فلم 2019 کی مرڈر مسٹری کا سیکوئل ہے۔ دوسرے حصے کی کہانی نک اور آڈری اسپٹز کے قتل کے پہلے معمہ کو حل کرنے کے چار سال بعد شروع ہوئی ہے۔
فلم میں جوڑی کو دوست مہاراجہ (عدیل اختر) کی شادی میں اس کے نجی جزیرے پر مدعو کیا جاتا ہے جسے بعد میں اغوا کر لیا جاتا ہے اور یہ جوڑا ایک بار پھر اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم کے کرداروں کو بھارت میں دکھایا جائے گا اسی لئے وہ شادی کی تقریب میں بھارت کے روایتی ملبوسات پہنے ہوئے نظر آئے۔
دیسی لباس میں ملبوس فلم کے اداکار بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کرتے اور دیسی شادی کا مزہ لیتے ہوئے نظر آئے۔فلم کی کہانی پہلے حصے سے کافی ملتی جلتی تھی اسی کی طرح قتل کا معمہ دکھایا گیا۔
مرڈر مسٹری 2 کوئی خاص مزاحیہ فلم نہیں لیکن اگر آپ سینڈلر اور اینسٹن کے مداح ہیں تو آپ کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔
نیٹ فلکس پر فلم ” مرڈر مسٹری 2 ” ریلیز!
