اسلام آباد : حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینےکی اجازت دی جائے۔
جسٹس قاضی فائز کےخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
