Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزانہ کتنے ٹن آب زمزم تقسیم ہوتا ہے؟ جانئے ! |

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزانہ کتنے ٹن آب زمزم تقسیم ہوتا ہے؟ جانئے !

مدینہ منورہ : حرمین شریفین کی انتظامیہ کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں لگ بھگ 400 ٹین آب زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔
اس مقدس پانی کی فراہمی کے انتظامات میں 520 ملازمین کو مختص کیا گیا ہے۔ کنٹینرز کو بھرا جاتا اور مسجد نبوی میں مخصوص مقامات تک پہنچایا جاتا ہے۔
مسجد نبوی کے صحن اور چھت پر بھی پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کی تمام راہداریوں میں زمزم کے پانی کے 14 ہزار سے زیادہ کنٹینرز تقسیم کیے گئے ہیں۔
ان کولرز یا کنٹینرز کے ساتھ 10 لاکھ سے زیادہ ڈسپوزیبل گلاس رکھے جاتے ہیں۔ ماء زم زم کے ان کنٹینرز کو دن میں 3 مرتبہ دھوکر اور جراثیم سے پاک کرکے دوبارہ بھر دیا جاتا ہے۔
پانی کے کنٹینرز کو بھرنے کے لیے 8 مقامات بنائے گئے ہیں۔ زمزم کے پانی کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے 3 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مقدس پانی سے بھری بوتلوں کو کارکن تھیلوں میں اٹھا کر نمازیوں اور زائرین میں تقسیم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔
مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی تمام شعبوں میں اپنے کام کو ترقی دے رہی ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والوں کے لیے آرام فراہم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر، اس کے صحنوں اور چھت پر زم زم کے پانی کو فراہمی کی انتظام کیا گیا ہے۔ زائرین کی پانی تک رسائی آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کولرز کے ذریعہ ٹھنڈا پانی فراہم کرتی، زمزم واٹر سپل پروجیکٹ کے ذریعے پانی لوگوں تک پہنچاتی ہے۔