بغداد : عراق میں ایک ہی وقت میں دن اور رات اکٹھے نظر آنے لگے۔ بغداد میں ریت کا ایک بڑا طوفان آگیا۔ یہ اس سال کا پہلا طوفان تھا جس نے دن کو رات میں بدل کر رکھ دیا۔ بغداد کو نارنجی رنگ کے ایک بڑے بادل میں ڈھانپ لیا۔ دھوک گورنری کو برف نے ڈھانپ لیا اور اس کا درجہ حرارت صفر تک پہنچ گیا۔یہ ایک نیم صحرائی علاقہ ہے اور یہاں ایسا موسمی رجحان متعدد مرتبہ دیکھنے میں آجاتا ہے۔ خاص طور پر بہار کے موسم میں کچھ عراقی علاقوں میں طوفان آجاتا ہے۔ اس مرتبہ اس طوفان نے خاص طور پر بغداد کی فضائی حدود کو دھول اور ریت کے گھنے نارنجی رنگ نے ڈھانپ لیا۔
طوفان کی وجہ سے حد نگاہ ڈرامائی طور پر کم ہوگئی۔ دھول کی تہوں نے کاروں اور گھروں کو ڈھانپ لیا۔ ہواؤں کی وجہ سے یہ طوفان جمعہ کی سہ پہر ملک کے مغرب میں انبار گورنری سے بغداد اور صلاح الدین گورنری تک پہنچ گیا۔ گردوغبار کے باعث سانس لینے میں تکلیف کے باعث متعدد افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
العاصفة الترابية تغطي أجواء مدينة #بغداد وضواحيها مع دخول المنخفض الجوي..
شاهد #العربية_العراق pic.twitter.com/YYNHAzL0Tz
— العربية العراق (@AlArabiya_Iraq) March 31, 2023