Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سائٹ فیکٹری واقعے کی وجوہات کیا تھیں ؟ کمشنرکراچی کو رپورٹ ارسال |

سائٹ فیکٹری واقعے کی وجوہات کیا تھیں ؟ کمشنرکراچی کو رپورٹ ارسال

کراچی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سائٹ ایریا میں راشن بانٹنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے12 افراد کی ہلاکت پررپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے فیکٹری کے مالک اور 2 منیجرز سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔
واقعہ کا مقدمہ سائٹ ایریا تھانے میں سرکار کی مدعیت میں فیکٹری کے مالک اور 2 مینجر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے این اوسی بھی حاصل نہیں کیا تھا،زکوٰۃ تقسیم کے وقت ہجوم فیکٹری کے اندر تھا فیکٹری کا گیٹ بھگدڑ کے وقت بند تھا۔
مقدمے کے متن کے تحت فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰۃ تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا، زکوٰۃ تقسیم کے دوران چوکیدار نے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ کھولا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوگئے۔
بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افرادجاں بحق ہوئے۔