Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
11 نشستوں پر بھی جماعت اسلامی کی جیت یقینی ہے : حافظ نعیم |

11 نشستوں پر بھی جماعت اسلامی کی جیت یقینی ہے : حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی نے ہمیں بھرپور مینڈیٹ دیا، 11 نشستوں پر بھی ہماری کامیابی یقینی ہے، جس سے پیپلز پارٹی شدید خوفزدہ ہے، ترازو تعمیر و ترقی کا نشان ہے، سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی یوسی 4 میں دعوت افطار سے خطاب میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر ہمارے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، انہیں نیو کراچی، بہار کالونی، نارتھ ناظم آباد اور لانڈھی میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ کراچی کے جائز مسائل کے حل کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں، حق دو کراچی تحریک اہل کراچی کے دل کی آواز بن چکی۔