کراچی: کراچی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام اضلاع میں سرکاری نرخ کے نفاذاورمناسب قیمت پر شہریوں کھانے پینےکی اشیا کی فراہمی کے لئے شروع کی جانے والی مہم جاری ہے۔
کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیاکی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں بچت بازارقائم کرنے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔
کمشنرکراچی خودمانیٹرکررہے ہیں، واٹس اپ پر اورفون پر اور دورہ کرکے تمام ڈپٹی کمشنرزسے رابطہ میں ہیں اور بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں مختلف بچت بازاروں کا دورہ کرکے انہیں بہتر بنایا ہے۔میڈیا،سوشل میڈیااورکمشنر آفس میں قائم شکایتی مرکزکےذریعے ملنےوالی شکایات کو ازالہ کے لئےمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکو براہ راست پہنچایا ہےجن پرفوری کارروائی کرکےڈپٹی کمشنرزنےشکایت دورکی ہے۔
کمشنر نےتمام ڈپٹی کمشنرزسےکہاہےکہ وہ شکایتی مراکزکوموثر بنائیں،کسی بھی ذریعے سےملنےوالی شہریوں کو شکایات ترجیحی طور پر دورکریں،ڈپٹی کمشنرز اور ان کے افسران فیلڈمیں رہیں،عوام سےرابطہ رکھیں اورگراں فروشوں کے خلاف شکایات سنیں ان کافوری ازالہ کریں جہاں زائد قیمت کی شکایت ملے وہیں دکاندارکی موجودگی میں سرکاری نرخ اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر اشیافروخت کرائیں۔
ماہ رمضان کےدسویں روز 165 گراں فروشوں کےخلاف کارروائی، 7 لاکھ 80 ہزارروپےسےزائدجرمانہ عائدکیا ہے جس کی تفصیل یہ ہے، 4 آٹاوالوں پر 43ہزارجرمانہ عائدکیاگیا، 16 بیکری والوں پرایک لاکھ 18 ہزار،20مرغی و الوں پر 67ہزار 17کریانہ والوں پر 46 ہزار، 7 گوشت والوں 31 ہزار، 21سبزی والوں پر46ہزار،35 پھل والوں پر 63ہزار اور42دودھ والوں پر 3 لاکھ 26ہزارروپےجرمانہ عائدکیاگیا۔