کراچی : سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے۔
زرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری کی نماز جنازہ آج دوپہربعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائےگی۔
جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری سندھ ہائی کورٹ کے بھی جج رہ چکے ہیں۔اور صوبائی محتسب، پرنسپل سندھ مسلم لا کالج میں بھی خدمات انجام دی۔