کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق ، شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے حادثہ سے پیش آیا جس کے سبب گاڑی سے گر کر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
جنہیں زخمی ہونے کے سبب جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جناح ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔