کراچی : سہراب گوٹھ کے پل پر ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی، کار سوار شہری نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مبینہ ڈاکوؤں کو ٹکر مار دی۔پولس کے مطابق کار کی ٹکر سے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے۔
ان زخمی ملزمان کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔اسپتال منتقلی کے دوران 1 ملزم دم توڑ گیا۔
زخمی 2 ملزمان شیر اللّٰہ اور عبدالنصیر کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا
شہری نے کار سے ڈاکوئوں کو اڑا دیا، تشدد سے ایک ہلاک
