Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں گرمیاں کب سے شروع ہوں گی ؟ جانیئے! |

کراچی میں گرمیاں کب سے شروع ہوں گی ؟ جانیئے!

کراچی : چیف میٹرول وجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 اپریل کے بعد درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، درجۂ حرارت 34 سے 36 تک بھی جا سکتا ہے۔
ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے شہر کا موسم خوش گوار ہے، رمضان میں معمول سے کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 اپریل تک پاکستان میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر موسم خوش گوار رہے گا۔
سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں، رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔