کراچی : معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مشہور غزل نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں گائی جس کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے گلوکاری سے اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور اپنی مختلف ویڈیوز ماضی میں بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں کی بڑی تعداد نے سراہا۔
اداکارہ کی نئی ویڈیو کو بھی مداحوں نے پسند کیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام پیغام میں زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ میں کبھی یہ نہیں سمجھ سکی کہ میں موسیقی کے ساتھ یا اس کے آس پاس اپنی زندگی کو اتنا بھرپور کیوں محسوس کرتی ہوں۔ ایسا کیوں ہے کہ ذہن موسیقی کی طرف جاتا ہے؟۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ جب بھی مجھے اپنے خیالات کو تفریح کی طرف لانا ہو تو ایک مختلف جہت میں جانا پڑتا ہے یا کسی سین میں جانے سے پہلے مجھے جذبات موسیقی سے ملتے ہیں؟۔
زارا نور عباس نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ میری ذات موسیقی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے ان تمام آلات سے دوستی کرنی ہوگی جو مجھے اپنے قریب محسوس ہوتے ہیں۔ میں نے گٹار کے ساتھ سفر کا آغاز کردیا ہے۔
زارا نور عباس نے ایسا کیا کیا کہ مداح جھوم اٹھے ؟ پیغام پڑھیئے !
