مرتضیٰ وہاب نے ” سٹر ڈے نائٹ” کیا کرتے ہوئے گزاری ؟ ٹوئٹ ملاحظہ کیجئے !

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان و مشیرِ قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں پُل کے نیچے نائٹ کرکٹ میچ کھیلا۔پُل کے نیچے شہریوں کے لیے باسکٹ بال اور ٹینس کھیلنے کے بھی انتظامات ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
اس موقع پر اداکار سعود بھی بیٹنگ کرتے نظر آئے۔ رمضان میں کراچی کے کئی علاقوں میں نائٹ کرکٹ میچز کھیلے جا رہے ہیں۔