کیلفورنیا: امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں بگولوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اموات 22 ہو گئیں۔مختلف حادثات میں سب سے زیادہ 7 اموات ریاست ٹینیسی میں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق 15 اموات آرکنساس، مسی سیپی، الاباما، انڈیانا، الی نوائے اور وسط مغربی ریاستوں میں ہوئیں۔درجنوں افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
طوفان اور بگولوں کے باعث امریکا میں 6 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے۔
امریکا میں بگولوں سے وسیع پیمانے پر تباہی, ہلاکتیں 22 ہو گئیں
