Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سری لنکا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا |

سری لنکا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

آکلینڈ : سری لنکا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں ہرا دیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، میزبان ٹیم بھی 8 وکٹوں پر 196 رنز بناسکی۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس مینڈس نے 25 رنز بنائے، چرتھ اسالانگا نے 67 رنز کی اننگز کھیلی، کوشل پریرا نے بھی ناقابل شکست 53 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی پانچ وکٹوں کے نقصان پر پر 196 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیرل مچل نے 66 اور ٹام لیتھم نے 27 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا، چیمپ مین نے 33 اور راچن روندرا نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کو جب 7 رنز درکار تھے تو ایش سوڈھی نے چھکا لگا کر میچ ٹائی کردیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کی اور صرف 8 ہی رنز بناسکی، سری لنکا نے 9 رنز کا ہدف 3 گیندوں پر پورا کرکے سیریز میں ایک صفر کی کامیابی حاصل کرلی۔