Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی والوں کے لئے انتہائی بُر ی خبر ، پانی کی قلت کا خدشہ |

کراچی والوں کے لئے انتہائی بُر ی خبر ، پانی کی قلت کا خدشہ

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرکے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر کی لائن نمبر پانچ متاثر ہوگئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دابیھجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن11 بج کر پانچ منٹ پر ہؤا جبکہ گیارہ بج کر پچاس منٹ پر دابیھجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوئی۔
لائن کے متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ حکام نے موقع پر دابیھجی پمپنگ اسٹیشن پہنچ کر متاثر لائن کا معائنہ کیا،اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثر لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
اس ضمن میں واٹر بورڈ حکام نے متاثر ہونے والی لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا، چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق متاثر لائن کا مرمتی کام اگلے چوبیس گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے تاہم ذرائع کا کہناہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتاہے۔