اسلام آباد : تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ سماعت کی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نوٹس میں نہیں بتایا گیا کس حیثیت میں انفارمیشن مانگی جا رہی ہے، عدالتی فیصلے آ چکے، نوٹس کی مکمل معلومات دینا ضروری ہے۔
وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب پر لازم ہے وہ مکمل معلومات فراہم کرے، نیب کے پرانے قانون کے ہوتے یہ فیصلے آ چکے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ ابھی جو نیب قانون میں ترامیم آئی ہیں ان میں نوٹس کا کیا طریقہ ہے؟
وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ترمیمی قانون کہتا ہے کہ بتانا لازم ہے آپ کسی کو کیوں بلا رہے ہیں، ترمیمی قانون میں بتانا ہو گا کسی کو بطور ملزم بلایا یا کسی دوسری وجہ پر بلایا۔
نیب نوٹسز کیخلاف عمران اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
