کراچی : اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے بات کی ۔ افطاری کے سوال پراداکارہ نے لکھا کہ انہیں بریانی پسند ہے بس آلو نہ باقی ، بیف ، چکن یا پراؤن کچھ بھی ہو۔ماہرہ نے لکھا کہ روح افزا لے سکتی ہوں اور بریانی کیوں نہیں،ہاں مگر آلو نہیں بیف ، مٹن ، چکن، پراؤن کچھ بھی۔
ایک صارف نے پوچھا کہ آپ نے اپنے بیٹے اذلان سے کیا سیکھا؟جس پر ماہرہ نے اذان کی بچپن کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رحمدلی ، نا سمجھتے ہوئے بھی اس نے مجھے بہت کچھ سیکھا دیا۔ اللہ سب بچوں کو خوش، صحت مند اور محفوظ رکھے انشااللہ آمین۔
ماہرہ نے آسمان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ آپ کو کیسے محسوس کروا سکتے ہیں ۔ جبکہ وہ خود ہی خوش نہ ہو تو ۔ تو بجائے غصہ کرنے یا مایوس ہونے کے ایسے لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے ان کے مثبت ہونے کی دعا کریں, ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کریں۔
پکوڑے, بریانی یا روح افزا ! ماہرہ افطاری میں کیا کھانا پسند کرتی ہیں ؟سب بتا دیا!
