Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کی تحریک سینیٹ میں پیش کردی گئی | زرائع نیوز

اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کی تحریک سینیٹ میں پیش کردی گئی

اسلام آباد : سینیٹر مشتاق احمد نے اردو کو بطور سرکاری زبان قرار دیے جانے سے متعلق تحریک سینیٹ میں پیش کر دی۔سینیٹ میں بات کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا برانڈ ہے، شعیب اختر کہتے ہیں بابر انگلش نہیں بول سکتا اس لیے اسٹار نہیں بن سکا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا، سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا۔
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اردو کو سرکاری زبان قرار اور تمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے، عدلیہ اپنے فیصلے اردو میں صادر کرے۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اردو کو سرکاری زبان رائج کیے جانے سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنائی جائے، اردو کو سرکاری زبان رائج کرنا احسن اقدام ہو گا۔