اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ رجسٹرار کے پاس جوڈیشل آرڈر کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔خط میں سپریم کورٹ نے لکھا کہ چیف جسٹس بھی جوڈیشل آرڈر کے خلاف کوئی انتظامی آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرار کا 31 مارچ کا سرکلر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ آپ کو سینئر افسر کے طور پر اپنی آئینی ذمہ داری کا ادراک ہونا چاہیے۔
جوڈیشل آرڈر کے خلاف کوئی انتظامی آرڈر جاری نہیں کرسکتا, جسٹس فائز کا رجسٹرار کو خط
