کراچی : تیموریہ میں موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو گولی ماردی،لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔
تیموریہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح زخمی ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے دو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا۔
فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ملزم فائ…
موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے کمسن گھریلو ملازمہ کو گولی مار دی
