Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کرن جوہر کس پاکستانی اداکار کے مداح ہیں ؟ جانئیے ! |

کرن جوہر کس پاکستانی اداکار کے مداح ہیں ؟ جانئیے !

ممبئی:بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے ۔
اداکار وہاج علی کا نیا ڈرامہ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے ، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی سٹوری اور انکی یمنیٰ زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاج علی نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے کرن جوہر نے لائیک کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی پروڈیوسر پر تنقید کی کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں۔