مکہ مکرمہ : المسجد الحرام میں تکنیکی اور آپریشنل امور کی دیکھ بھال کی ایجنسی نے نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کے لیے مسجد کے صحنوں کے ماحول کو ٹھنڈا کرنے اور پرلطف بنانے کے لیے پانی کی پھوار والے 250 پنکھنے نصب کردئیے ہیں۔
ان پنکھوں کے ذریعے مسجد کے ماحول کو نرم کیا جاتا اور زائرین کو موسم کی تیزی سے بچا کر خوش گوار احساس فراہم کیا جاتا ہے۔زرائع کے مطابق یہ پنکھے المسجد الحرام کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرتے ہیں اور درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے باہر کی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے مسٹ کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔
پانی کی پھوار والے یہ پنکھے اور واٹر مسٹ کالم کھلے مقامات میں ہوا کو نرم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ ہوا تقریبا 10 میٹر دور تک جاتی ہے۔ نماز کے اوقات میں المسجد الحرام کے صحن لوگوں سے بھر جاتے ہیں اور درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
ایسے وقت میں مِسٹ فین کا نظام کھلے مقامات میں ایئر کنڈیشنگ کے لیے موزوں ترین ثابت ہوتا ہے۔ پانی کی پھوار والے ان پنکھوں سے درجہ حرارت میں 6 ڈگری تک نیچے گر جاتا ہے۔